نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر طاہر حسین کے ائی بی کے ملازم انکت شرما کی نارتھ ایسٹ دہلی میں جہاں پر چار دنوں سے جاری تشدد میں موت پر مبینہ رول پر تنازعہ کھڑا ہوگیاہے‘ اب تک اس میں 32لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
انکت شرما کی نعش جعفر آباد میں ان کے گھر سے قریب میں واقع نالے سے دستیاب ہوئی ہے‘ جس پر مبینہ طور سے منگل کے روزہجوم نے بے رحمی کے ساتھ پیٹائی میں اس وقت ہلاک کردیاگیاتھا جب وہ اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
چہارشنبہ کے روز نعش ملنے کے بعد ان کے والد رویندر شرما جو ائی بی کے ہی ملازم ہیں نے الزام لگایاہے کہ طاہر حسین نے ہی ان کے بیٹے کا قتل کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے الزامات میں مزیدکہاکہ ان کے بیٹے کو بے رحمی کے ساتھ پیٹنے کے بعد گولی ماری گئی ہے‘ مذکورہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی گئی ہے