نئی دہلی۔ 25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے خلاف اور حمایت کے سلسلے میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت کے پانچ میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے منگل کو ٹویٹ کیاکہ جعفرآباد،موج پور۔بابرپور،گوکل پوری،جوہری اینکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ویلکم میٹرو اسٹیشن کے آگے میٹرو نہیں جارہی ہے ۔سی اے اے کی حمایت اور اس کے خلاف مظاہرے میں جعفرآباد،موج پور اور بابرپور میں پر تشدد مظاہرے کے بعد سکیورٹی وجوہات سے پیر کو یہ میٹرو اسٹیشن بند کردئے گئے تھے ۔بندکئے گئے پانچوں میٹرو اسٹیشنوں پر ٹرین نہیں رُک رہی ہے ۔میٹرو اسٹیشن بند ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پیر کی شام ادھیوگ بھون،پٹیل چوک ،سینٹرل سیکریٹیریٹ اور جنپتھ میٹرو اسٹیشن بھی بند کردئے گئے تھے لیکن بعد میں ان میٹرو اسٹیشنوں پر خدمات بحال کردی گئی تھیں۔