نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع بابر روڈ کے سائن بورڈ پر لکھا بابر روڈ پر ہندو سینا نے کالک پوت دی اور اس روڈ کا نام بدلنے کا مطالبہ کیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ہندو سینا کا کہنا ہے کہ سڑک کا نام عظیم ہندوستانیوں کے نام پر ہونا چاہئے نہ کہ بیرونی شخص کے نام پر جیسے بابر ہے اس نے ہندوستان پر حملہ کیا تھا۔
Delhi: Hindu Sena workers have defaced Babar Road signboard in Bengali Market area demanding the name of the road be changed. pic.twitter.com/ME3D5MKHpD
— ANI (@ANI) September 14, 2019
ہندوسینا کے مطابق پہلا مغل بادشاہ ایک ظالم شخص تھا۔نئی دہلی میونسپل کونسل کے عملہ کو سائن بورڈ سے کالا رنگ صاف کرتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد اورنگ زیب روڈکو سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے نام پر رکھ دیا ہے۔