وویک اگنی ہوتری کی ہدایتکاری میں بنی فلم’دی کشمیر فائیلس‘ کی 11مارچ کو ریلیز عمل میں ائی ہے
ممبئی۔وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بنی فلم دی کشمیر فائیلس انڈسٹری اور سامعین کے درمیان میں بہت دھوم مچارہی ہے۔
ناظرین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل اس فلم کومل رہا ہے۔ کئی اہم شخصتیں سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر اپنے فلم کے متعلق اپنی سونچ اور نظریہ تحریر کررہے ہیں۔
ٹیلی ویثرن اداکارہ حنا خان جو کشمیرسے تعلق رکھتی ہیں نے حال ہی میں بالی ووڈ لائف کے ساتھ اپنی بات چیت میں انکشاف کیاہے کہ انہوں نے اب تک فلم نہیں دیکھی ہے اور وہ فلم کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتی ہیں۔ حنانے یہ بھی کہاکہ وہ فلم پر کوئی تبصرہ یاجائزہ نہیں چاہتی ہیں اور وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اس کی منتظر ہیں۔
مذکورہ اداکارہ نے کہاکہ ان کے بھائی نے یہ فلم دیکھی ہے اور اپنا تجربہ ان سے شیئرکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”میرا بھائی کل تھیٹر میں دی کشمیر فائیلس دیکھنے گیاتھا۔
اس نے مجھے بتایاکہ کس طرح وقفہ میں ایک مخصوص پارٹی کے کارکنوں کا گروپ تھیٹر میں چاروں طرف جھنڈے لگارہا تھا“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”میرے بھائی نے کہاکہ انٹرویل میں انہوں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو روہے ہیں۔ جی ہاں۔
میں نہیں جانتا کشمیر فائیلس کیاہے اور ساری تنازعہ کس کے متعلق ہے۔
اس کے لئے مجھے فلم دیکھنا پڑیگا“۔ گوہر خان کو مختلف موضوعات اور تنازعات پر کھلے دماغ کے ساتھ بات کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں‘ حال ہی میں ٹوئٹ کیاکہ”اگر آپ پروپگنڈہ نہیں دیکھ رہے ہیں تو آپ کی روح‘ اندھی‘ بہری اور گونگی ہے“وہیں گوہر خان نے وہ کس کے متعلق کہہ رہی ہیں اس کو واضح نہیں کیاہے‘ مگر متعدد سوشیل میڈیا پر ان کیسونچ کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے کہ انہوں نے دی کشمیر فائیلس کے خلاف ٹوئٹ کیاہے۔