رائٹرس سے”اسلام فوبیک رپورٹیج‘‘ پر اے این ائی سے علیحدگی پر زور

,

   

ائی اے ایم سی نے اے این ائی کی تشدد زدہ منی پور پر ایک حالیہ رپورٹ کی نشاندہی کی ہے جس میں ایک مسلم شخص پرر اجتماعی عصمت ریزی کاجھوٹا الزام لگایاگیاہے۔


انڈین امریکن مسلم کونسل (ائی اے ایم سی) نے مبینہ اسلام فوبیک رپورٹیج پر کئی ناراضگیوں کے بعد میڈیا ادارہ رائٹرس اوراس کے ایڈیٹر ان چیف الکزینڈر گالونی سے اپیل کی ہے کہ وہ نیوز ایجنسی اے این ائی(ایشین نیوز انٹرنیشنل) سے اپنی شراکت داری اور سرمایہ کاری کو ختم کرنے پر غور کریں۔

ہفتہ 5اگست کے روز جاری ایک بیان میں مذکورہ ائی اے ایم سی نے اے این ائی کی تشدد زدہ منی پور پر ایک حالیہ رپورٹ کی نشاندہی کی ہے جس میں ایک مسلم شخص پرر اجتماعی عصمت ریزی کاجھوٹا الزام لگایاگیاہے۔

بڑے پیمانے پر اس ٹوئٹ کو شیئر کیاگیاجو بعد میں مٹادیاگیاتھا۔ بیان میں کچھ اس طرح لکھا گیاہے ”دنیا بھرمیں ٹی وی نٹ ورکس کو ویڈیو کے شعبہ برائے ٹی وی نٹ ورکرس کو دنیا بھرمیں خدمات فراہم کرنے والے اے این ائی کے بے ایمانی کا طریقہ گھریلو اورعالمی میڈیاکے ماحولیاتی نظام دونوں کونقصان پہنچاتے ہیں“۔

بیان میں ایسے کئی رپورٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ”اے این ائی بار بار مسلمانوں کے ناموں کی جانکاری دینے کاکام کرتی ہے جن پر سنگین جرائم کا الزام ہے جبکہ اس جرم کے غیرمسلم معلوم ناموں کی اطلاع نہیں دی جاتی ہے“۔

ائی اے ایم سی نے ٹوئٹ کیاکہ”حقیقت کی دنیا میں مخالف مسلم پروپگنڈے کے اثرات کا تسلیم کرتے ہوئے جو ہندوستان میں بے شمار مسلمانوں کی زندگیوں کو برباد کررہا ہے‘ رائٹرس پی آر سے تھوم فاونڈ کے ”آزادی‘ سالمیت اور تعصب سے آزادی“ کے عزم کے اظہار کو تسلیم کریں۔

او راے این ائی کی مذمت کرتے ہوئے تمام رابطوں کومنققطع کرلیں“۔