راجوری اموات: جلد سب کچھ سامنے آئیگا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

   

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ راجوری پراسرار اموات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کی تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی ماہرین کی ٹیم بھی جموں پہنچی ہے ۔انہوں نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ راجوری میں پرا سرار اموات کی جانچ بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ پولیس نے بھی ایس آئی ٹی تشکیل دی تاکہ تحقیقات کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل ہی ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی ہے ۔