پاکستانی دستوں نے مصروف ترین اوقات کے دوران چھوٹا ہتھیار سے فائرینگ اور شیلنگ کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی شروعات کی۔ ایک ڈیفنس سکریٹری کے ترجمان نے کہاکہ ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کا منھ توڑ جواب دیاگیا۔
راجوری۔ جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربانی سیکٹر کے خط قبضہ پر پاکستانی دستوں کی فائرینگ میں پیر کے روز ایک سپاہی شہید ہوگیا۔شہید سپاہی کی شناخت رائفل مین محمد عارف شافی عالم خان پٹھان کے طور پر کی گئی ہے‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکھنور کے کیری باتال علاقے میں ان کی تعیناتی تھی۔ فائرینگ میں شدیدطور سے زخمی ہونے کے بعد انہیں آرمی اسپتال لے جایاگیاتھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے
۔پاکستانی دستوں نے مصروف ترین اوقات کے دوران چھوٹا ہتھیار سے فائرینگ اور شیلنگ کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی شروعات کی۔ ایک ڈیفنس سکریٹری کے ترجمان نے کہاکہ ہندوستانی فوج کی جانب سے اس کا منھ توڑ جواب دیاگیا۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ڈیفنس منسٹر ی کے ایک ترجمان لفٹنٹ کرنل دیویندر آنند نے کہاکہ ”ہماری دستوں نے سخت جواب دیا اور پاکستانی فوج کے پوسٹ اور پاکستانی سپاہیوں کا بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔
نقصان کی تفصیلات ابھی پیش نہیں کی جاسکتی ہیں“۔ انہوں نے مزید کہاکہ عارف کا تعلق گجرات کے واڈوڈر ا ضلع کی فتح گنج تحصیل سے ہے۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
عارف کی والدہ حبیبن نے کہاکہ”وہ ہر روز مجھ سے بات کرتا او رکہتا ’امی میں ٹھیک ہوں‘۔ میں اس کی بہتری کے لئے دعاء کرتی۔
جہاں میں غمگین ہوں‘ وہیں مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے“۔
عارف کے بڑے بھائی اشرف پٹھان نے کہاکہ ”ہمیں گولی لگنے کے جانکاری دئے جانے کے بعد کچھ گھنٹوں بعد موت کی اطلاع دی گئی۔ ہمیں بتایا گیا کہ نعش کل(منگل) کے روز ہمیں حوالے کی جائے گی“