راجہ سنگھ نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا

   

حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں نامور کامیڈین منور فاروقی کے پروگرام کو روکنے میں ناکامی کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ پروگرام کو روکنے ہم نے ممکنہ کوشش کی لیکن کے ٹی آر و پولیس کے تعاون سے پروگرام کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کی محاذی تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور لاٹھی چارج کیا ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے والے کامیڈین کو پولیس سے تحفظ فراہم کرنا شرمناک ہے۔ اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ ہمارا وقت آئیگا اور ہم طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ منور فاروقی کے پروگرام کو روکنے شلپا کلاویدیکا کے قریب بی جے پی کارکنوں نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے راجہ سنگھ کو دو دن تک گھر پر محروس رکھا۔ر