راجیوسواگروہا فلیٹس کا قرعہ اندازی کے ذریعہ الاٹمنٹ

   

حیدرآباد 29 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے بنَدلہ گوڑہ اور پوچارم ٹاؤن شپس میں 1000 روپئے درخواست فیس داخل کرنے والے درخواست گذاروں کو راجیو سواگروہا کے فلیٹس قرعہ اندازی کے ذریعہ الاٹ کئے جارہے ہیں۔ جو درخواست گذار بیعانہ ادا کرنے تیار ہوں انہیں یہ الاٹمنٹ کیا جائیگا ۔ جاریہ سال جون میں ایم ڈی اے نے دونوں مقامات پر 3,900 فلیٹس کیلئے قرہ اندازی کی تھی ۔ تاہم بنڈلہ گوڑہ میں 1,219 اور پوچارم میں 981 فلیٹس بچ گئے ہیں۔ ان کا بیعانہ ادا نہیں کیا گیا تھا ۔ اب ان فلیٹس کو قرعہ اندازی سے الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔