راج ناتھ اور گڈکری آج کریں گے قومی روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز

   

نئی دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری پیر کو یہاں ایک ماہ تک چلنے والے قومی روڈ سیفٹی مہم کی شروعات کریں گے ۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ قومی روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح یہاں وگیان بھون میں کیا جائے گا۔ اس دوران مسٹر سنگھ اور مسٹر گڈکری کے علاوہ کابینہ میں ریاستی وزیر (سبکدوش) جنرل وی کے سنگھ اور نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیٹیو افسر امیتابھ کانت بھی موجود رہیں گے ۔وزارت نے بتایا کہ ایک ماہ تک چلنے والی مہم کے دوران سڑک حادثات میں کمی لانے کے لئے ملک بھر یں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔جنوری 18 سے شروع ہوکر مہینے بھر چلنے والے روڈ سیفٹی ماہ کے دوران اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو سڑک سیفٹی سے متعلق معلومات دینے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نوجوانوں کو سڑک پر محفوظ طریقے سے چلنے کے طریقوں کی معلومات فراہم کراکر بیدار کیا جائے گا۔