نئی دہلی، یکم جولائی (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دفاعی شعبے میں طویل مدتی تعاون، تربیت، فوجی تبادلے اور دفاعی صنعت میں تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے مسائل پر وسیع بات چیت کی ۔سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے منگل کو ٹیلی فون پر اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ بامعنی بات چیت کی۔وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے تمام شعبوں میں اس اہم اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کی رفتار کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا – انٹرآپریبلٹی، دفاعی صنعتی سپلائی چین کا انضمام، لاجسٹک شیئرنگ، مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ اور دوسرے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ تعاون۔وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی طرف سے ہندوستان کو دی جانے والی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا پاکستان کا طویل ٹریک ریکارڈ عالمی سطح پر جانا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر کالعدم دہشت گردوں کو وہاں استثنیٰ حاصل ہے ۔