راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کیساتھ تصویر

   

دبئی ، 27 ستمبر (ایجنسیز) نامور راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شہزمان علی خان ان دنوں دبئی میں اپنی پرتعیش زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ نوجوان گلوکار نے دبئی کو اپنی حالیہ ٹرپ کے دوران ہوٹل، لگژری ٹریول اور دیگر لمحات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیں۔ فوٹو ڈمپ میں بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ تصویر بھی شامل ہے، جس نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شہزمان کو مختلف مشورے دینا شروع کردیئے۔ کچھ نے انہیں لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ شہزمان اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرنے کے علاوہ ڈراموں کے او ایس ٹیز بھی گا چکے ہیں۔