SIR کیلئے بھی صرف 4دن باقی، قانونی و انتظامی اُمور سے بچنے کیلئے عجلت کریں
جمال شریف ایڈوکیٹ کی اپیل
جنگاؤں 30 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈوکیٹ محمد جمال شریف، سیکریٹری، ضلع جنگاؤں کانگریس کمیٹی نے عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ راشن کارڈ e-KYC کا عمل اورخصوصی جامع ووٹر نظرثانی (SIR) فارم* فوری طور پر مکمل کریں۔یکم اگست 2026 سے راشن کی تقسیم کے ساتھ e-KYC کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت کے اندر e-KYC مکمل نہ کرنے والے مستفیدین کے راشن کارڈ منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔آج 31 جولائی آخری موقع ہے، راشن کارڈ e-KYC ضرور کروالیں۔اسی طرح SIR فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ یعنی اہل شہریوں کے پاس اب صرف 3 دن باقی ہیں۔جو افراد 3 اگست 2026 تک SIR فارم جمع نہیں کرائیں گے، ان کے نام ابتدائی ووٹر فہرست میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید اپیل کی کہ عوام e-KYC اور SIR دونوں عمل کو سنجیدگی سے مکمل کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی یا انتظامی دشواری سے بچا جا سکے۔مزید معلومات یا کسی شکایت کے اندراج کے لیے ایڈوکیٹ محمد جمال شریف سکریٹری، ضلع جنگاؤں کانگریس کمیٹی سے موبائل 9908374693پر رابطہ کریں۔