رام مندر کی تعمیر انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس، بلٹ پروف فائبر سے بنایا جائے گا مندر، گولی یابم کا کوئی اثرنہیں ہوگا۔

,

   

ایودھیا (اترپردیش): ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر انتہائی اعلی درجہ پر ہونے جارہی ہے۔ ا س کی تعمیر میں اعلی درجہ کی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ اس کی تعمیر میں حفاظتی اقدامات اعلی سطحی پر کئے جارہے ہیں۔ اترپردیش وزیرداخلہ کے مطابق مندر بلٹ پروف سے لیس ہوگا یعنی اس مندر پر نہ گولی کا اثر ہوگا نہ بم کا اثر ہوگا۔ رام جنم بھومی پر 6 دسمبر 1992 ء کے بعد سے حکومت ہر سال اس کی حفاظت کیلئے کروڑ ہا روپے خرچ کرتے آرہی ہے۔

برسوں سے چلے آرہے بابری مسجد۔ رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اس اراضی پرمندر بنانے کی ہری جھنڈی دے دی۔ رام جنم بھومی کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی وزیر داخلہ پر ہے۔ توقع ہے کہ جاریہ سال اپریل کے مہینہ سے رام مندر تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس کی تعمیر کو تین سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔