ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے اتوار کو ایودھیا میں رام مندر کی تقریب کے موقع پرمہاراشٹرا حکومت کی جانب سے 22 جنوری کو سرکاری تعطیل دئیے جانے والے فیصلے کے خلاف دائر کردہ عرضداشت کو مسترد کر دیا اس طرح سے حکومت کے فیصلے کو جائز قرار دیا۔ جسٹس گریش کلکرنی اور نیلا گوکھلے پر مشتمل ایک خصوصی بنچ جو ایودھیا میں تقریب سے قبل اس عرضداشت کی فوری سماعت کیلئے تشکیل دی گئی تھی، نے اپنے حکم میں کہا کہ ‘عرضداشت غیر قانونی وجوہات اور قانون کے عمل کی صریح غلط استعمال کی وجہ سے دائر کی گئی ہے ۔