رام مندر کی سکیورٹی کے لئے مصنوعی ذہانت سرویلانس متعارف کروایاجائیگا

,

   

مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے علاوہ 11,000ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔


لکھنو۔پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت(اے ائی) سرویلانس رام مندر کی سکیورٹی کے لئے متعارف کی جائے گی جہاں پر22جنوری کو افتتا ح کے بعد بھگتوں کے بڑی تعداد میں اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔

پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ ”اے ائی سرویلانس کا مذکورہ پائلٹ پراجکٹ ایودھیا میں متعارف کئے جانے کاامکان ہے۔ ایودھیا کے لئے کچھ وقت کے بعد اگر قابل عمل پایاجاتا ہے تو اسے سکیورٹی او ر نگرانی کی مشق کا ایک لازمی حصہ بنایاجاسکتا ہے“۔

مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے علاوہ 11,000ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو رام مورتی تنصیب کی تقریب کے موقع پر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔عہدیدار نے کہاکہ ”رام مندر کو لے کرخطرہ زیادہ ہے کہ ہمیں ایودھیا میں تمام تحریکوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے“۔

اہلکار نے کہاکہ ”اے ائی کی نگرانی اکثر آنے والے لوگوں کے ایک گروپ کے بعد آنے والے کسی بھی عام رحجان یا مندر کے احاطے میں پائے جانے والے کسی دوسرے مشتبہ رحجان کا پتہ لگانے میں مدد کرسکتی ہے۔ایک سکیورٹی الرٹ خود بخودہوجائے گااور سکیورٹی ایجنسیاں اس کی پیروی کرسکتے ہیں“۔

انہو ں نے کہاکہ اترپردیش پولیس نے پہلے ہی تقریب سے قبل چوکسی کے لئے دستی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر بھی چوکسی میں تیزی لادی ہے۔ مذکورہ اہلکار نے کہاکہ ”جنوری 22کی تقریب کے لئے سکیورٹی اسکیم کو بھی قطعیت دینا باقی ہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ریاست کے ساتھ ساتھ مرکزی ایجنسیاں اب بھی خطرے کے ادراک اورسکیورٹی کی ضرورت کا تجزیہ کررہی ہیں۔ اہلکار نے تصدیق کی کہ”ریڈ زون میں جہاں رام مندر واقع ہے وہاں دستی او رویڈیو نگرانی پہلے سے موجود ہے۔

مقامی انٹلیجنس یونٹ کے تقریباً38افسران کو وہاں تعینات کیاگیا ہے تاکہ ہر نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے“۔

انہوں نے کہاکہ رام مندر کے آس پاس ٹیکسی ڈرائیوروں‘ ای رکشہ ڈرائیورں‘ ہوٹل کے عملے‘ بھکاریوں‘ پجاریوں ’رہائشیوں سے لے کر ہر فرد کی تصدیق کا عمل کیاجارہا ہے او ر ساتھ ہی تقریب کے مہمانوں کی فہرست اور ا ن کے ساتھ آنے والے افراد یا عملے کی بھی تصدیق کی جارہی ہے۔

مذکورہ سینئر پولیس اہلکار نے کہاکہ تقریبا8000سیول پولیس اہلکار وں کے ساتھ نیم فوجی اورپی اے سی کی 26کمپنیاں اس تقریب میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”یوپی انسداد دہشت گردی اسکوڈ(اے ٹی ایس)او راسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیمیں اور نیشنل سکیورٹی گارڈزجیسی مرکزی ایجنسیاں بھی تعینات کی جائیں گی“۔ انہوں نے کہاکہ ”تقریب کے دن ایودھیا کی طرف آنے والی تمام سڑکوں کی ٹریفک موڑدی جائے گی۔

ان سڑکوں کو تجاوزات سے پاک بنایاجائے گاتاکہ یہ یقینی بنایاجاسکے کہ بھگتوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے“۔