رانچی: ایک عدالت نے ایک طالبہ کی ضمانت منظوراس شرط کی کہ وہ قرآن مجید کے پانچ نسخے تقسیم کریں۔ اس طالبہ پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ کیا تھا۔ دی ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق فاضل جج نے ملزمہ ریچا بھارتی کو ضمانت منظور کرلی ہے۔ او راسے ہدایت دی کہ پانچ مسلم تنظیموں بشمول انجمن اسلامیہ کمیٹی کے ان تنظیموں میں قرآن مجید کے ایک ایک نسخے تقسیم کریں۔
ملزمہ کے وکیل رام پرویش سنگھ نے بتایا کہ کورٹ نے قرآن مجید کی تقسیم کرنے پر مشروط ضمانت منظور کی ہے۔ ملزمہ مختلف اسلامی تنظیمو ں میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم کریں گی۔ اس لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے ایک مخصوص طبقہ کی لآزاری کرنے والامواد اپلوڈ کیا تھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پتھوریہ پولیس اسٹیشن نے ایک کیس درج کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا۔ اس کے بعد کئی ہندو تنظیمیں اس کی گرفتار کے خلاف مظاہرے بھی کئے تھے۔