رانی گنج سکندرآباد میں جمعہ کو میگا جاب میلہ

   

بڑی کمپنیوں میں ملازمتوں کے علاوہ خانگی اسکولس میں گریجویٹس و پوسٹ گریجویٹس ٹیچرس کے تقررات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کے علاقہ رانی گنج میں 31 مئی کو میگا جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ بڑی کمپنیوں میں بے روزگاروں کو ملازمت کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ خانگی اسکولس میں درس و تدریس کے لیے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ امیدواروں کو ملازمت کا موقع فراہم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ڈی سی پی کرائم مدھوکر سوامی نے بتایا کہ پرواستو کریٹیو فاونڈیشن کی جانب سے 31 مئی کو گجراتی ہائی اسکول رانی گنج میں جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ ریاست بھر کے معروف خانگی اسکولس میں ٹیچنگ کا موقع فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جاب میلہ میں امیدواروں کو ملازمت کے آفر لیٹرس بھی دئیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے پرواستو کریٹیو فاونڈیشن کے واٹس ایپ چیانل اور ویب سائٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔ ع