راکیش شیٹی مہاراشٹرا کانگریس کے ترجمان

   

ممبئی : مہاراشٹرا کانگریس نے راکیش شنکر شیٹی کو پارٹی کی ریاستی یونٹ کا ترجمان مقرر کیا ہے ۔شری شیٹی، جن کا تعلق ممبئی سے ہے ، آل انڈیا کانگریس سیوا دل کے قومی جوائنٹ سکریٹری ہیں اور انہیں ریاست گجرات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس سے پہلے وہ پارٹی کے گوا کے مرکزی انچارج تھے اور انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے نیشنل یوتھ صدر بھی تھے۔ وہ این جی او ‘ایکتا – دی پاور آف یوتھ اینڈ یونٹی’ کے بانی چیئرمین ہیں۔