راہول اور کھرگے کی این ایس یو آئی کویوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہول گاندھی نے کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کو اس کے 53 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے ۔ یہ تنظیم طلبہ کی سیاست کو تشکیل دے کر ملک کے بہتر مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے ۔ چاہے کتنی ہی سخت مشکلات کیوں نہ آئیں، انصاف، آزادی اور سچائی کے لیے لڑتے ہوئے نوجوان ذہنوں کی متاثر کرتے رہیں۔’’ گاندھی نے کہا ‘‘53ویں یوم تاسیس پر این ایس یو آئی خاندان کے تمام ارکان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔