نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی 15 تا 20 دسمبرجرمنی کا دورہ کریں گے ، ان دوران وہ ہندوستانی برادری سے ملاقات کے ساتھ ساتھ جرمن حکومت کے وزراء سے بات چیت کریں گے ۔پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، گاندھی 15 سے 20 دسمبر تک جرمنی کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ ہندوستانی نژاد تارکین وطن سے بات چیت اور جرمن حکومت کے کچھ وزراء سے ملاقات کریں گے ۔انڈین اوورسیز کانگریس کے یوکے یونٹ کے جنرل سکریٹری وکرم دوہن کے مطابق گاندھی کا دورہ جرمنی ہندوستان کے عالمی کردار پر بات چیت کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ دورہ جرمن سیاست دانوں اور ہندوستانی تارکین وطن کے درمیان خیالات اور مواقع کے تبادلے کو فروغ دے گا۔
انڈین اوورسیز کانگریس نے گاندھی کے مجوزہ دورے کے حوالے سے پوسٹر بھی جاری کیے ہیں۔ جرمنی کے دورے سے متعلق ایک پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ گاندھی برلن میں ہندوستانی باشندوں سے بات چیت کریں گے ۔