راہول کی سرجری کامیاب رہی

   

نئی دہلی۔ سینئر ہندوستانی اوپنر کے ایل راہول کی اپنی زخمی دائیں ران کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور وہ جلد سے جلد قومی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔31 سالہ نوجوان کو اس ماہ کے شروع میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے لیے فیلڈنگ کرتے ہوئے ران کی چوٹ لگی تھی۔ اس کے بعد وہ رواں ٹورنمنٹ اور اگلے ماہ انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل سے باہر ہوگئے۔سب کو ہیلو، میں نے ابھی اپنی سرجری کروائی ہے۔ یہ کامیاب رہی، راہول نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر لکھا۔