راہول گاندھی بہادر سیاستدان ‘ رائے عامہ تبدیل کرنے میں کامیاب

,

   

ملک میں جمہوریت برقرار ہے اور پھل پھول رہی ہے ۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا اظہار خیال

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان قائد اپوزیشن و کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ستائش کی اور انہیں ایک بہادر سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ تنقیدوں سے موثر انداز میں کس طرح سے نمٹا جائے ۔ سیف علی خان نے انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر اور دیانتدار سیاستدان کو پسند کرتے ہیں۔ جب سیف علی خان سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ کانگریس لیڈر راہول گاندھی یا عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال میں زیادہ بہادر کون ہے جو مستقبل میں ہندوستان کی قیادت کرسکتا ہے ۔ سیف علی خان نے کہا کہ یہ تینوں ہی بہادر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے راہول گاندھی کے تعلق سے تاہم کہا کہ راہول گاندھی نے ماضی میں ان کی جو ہتک ہوا کرتی تھی اس صورتحال کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں راہول گاندھی نے جو کچھ کیا ہے وہ بہت متاثر کن ہے ۔ ایک وقت تھا جب لوگ راہول گاندھی جو کچھ کہیں اس کی اور جو کچھ کریں اسک ی ہتک کرتے تھے تنقید کرتے تھے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ سخت محنت اور جدوجہد کے ذریعہ ایک دلچسپ انداز میں راہول گاندھی نے اس صورتحال کو تبدیل کردیا ہے ۔ سیف علی خان کی راہول گاندھی کی ستائش والا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ سیف علی خان نے مزید کہا کہ ان کا سیاست میںداخلہ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے اس سوال کا کوئی دو ٹوک جواب دیا کہ وہ کس کی تائید کرتے ہیں۔ سیف نے کہا کہ وہ بظاہر اپنے آپ میں غیرسیاسی رہنا چاہتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک نے اس صورتحال پر بہت واضح رائے ظاہر کردی ہے ۔ تاہم انہیں ایک بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت زندہ ہے اور یہ بہتر ہوتی جا رہی ہے ۔ سیف نے کہا کہ وہ کوئی سیاستدان نہیں ہیں اور نہ ہی وہ سیاستدان بننا چاہتے ہیں۔ اگر ان کے کچھ مضبوط نظریات ہونگے تو وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سیاستدان بن سکتے تھے اور وہ ملک کے سامنے رکھ سکتے تھے ۔ کانگریس ترجمان شمع محمد نے بھی یہ کلپ اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ X پر شئیر کیا ہے اور کہا کہ واقعی راہول گاندھی نے ان کے تعلق سے عوامی رائے کو تبدیل کیا ہے ۔