حیدرآباد2نومبر(یواین آئی)بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر اوبی سی ذات کی مردم شماری کرنے سے متعلق کانگریس لیڈرراہول گاندھی کے ریمارک کا مضحکہ اڑایا۔انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی کے بیانات سن کر ہنسی آتی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے 50 سال سے زیادہ ملک پر حکومت کی اس نے کبھی بھی او بی سی ذات کی مردم شماری کرنے کا نہیں سوچا۔ یہ کانگریس پارٹی کی خود غرضانہ سیاست کا ثبوت ہے ۔انہوں نے بی جے پی کے تلنگانہ میں برسراقتدار آنے پر بی سی طبقہ کے فرد کو چیف منسٹر بنانے سے متعلق زعفرانی جماعت کے وعدہ پر راہول گاندھی کی تنقید کو نشانہ بنایا اور کہاکہ راہل گاندھی کو بی سی طبقہ سے معافی مانگنی چاہئے جس کے بعد ہی ان کو بی سی طبقہ سے ووٹ مانگنے چاہئے ۔ راہول گاندھی نے کہا تھا کہ بی جے پی بی سی کو چیف منسٹر کیسے بنائے گی جسے تلنگانہ میں 2 فیصد ووٹ بھی نہیں ملے ۔