راہول گاندھی نے کیا ہر سال گیارہ لاکھ نوکریوں کا وعدہ۔

,

   

دھول پور-کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ پانچ برسوں میں پندرہ امیر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ایک سال میں 22 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔

راہل گاندھی آج دھول پور کے سونپیو میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں تقریر کررہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ان کی ‘نیائے اسکیم ’ سے پورے ملک کو فائد ہونے والا ہے اور دس لاکھ نوجوانوں کو ملک کی پنچایت میں روزگار دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے آنے سے لوگوں نے مال خریدنا بند کردیا ہے ۔ اس سے فیکٹریاں بند ہوگئیں ہیں اور نوکریاں کم ہوگئی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیائے یوجنا سے لوگوںکے جیب میں پیسہ آئے گاتو وہ مال خریدیں گے ۔ فیکٹریاں شروع ہوں گی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی نے گزشتہ پانچ برسوں میں پندرہ امیر لوگوں کے کھاتے میں پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ روپے ڈالے ۔

انہوں نے رافیل سودے میں صنعت کار انل امبانی کو فائدہ پہنچایا۔

راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر دھول پور۔ کرولی ریلوے براڈ گیج لائن کا کام روکنے کا الزام بھی لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنی تو اس کام کو پھر سے شروع کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت کانگریس نے کسانوں کا دس دن میں قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا اور راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بننے پر اسے پورا بھی کیا جبکہ مودی نے کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے ۔

انہوں نے طب اور تعلیم میں بہتری کے لئے سرکاری اسپتالیں اور یونیورسٹیاں بنانے اور بلاک سطح پر اسکول اور اسپتال کھولے جانے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں تبدیلی لاکر تجارت شروع کرنے کے لئے تین سال تک سرکاری اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ دنوں انہوں نے معاشی ماہرین سے ملک کے غریب لوگوں کے بینک کھاتے میں روپے ڈالنے کا فارمولہ سمجھا اور اس کے بعد انہوںنے غریب کے کھاتے میں سال میں 72 ہزار روپے ڈالنے کی بات کہی۔