راہول گاندھی کا کل دورۂ بہار

   

پٹنہ۔ 13 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر اورانڈین نیشنل اسٹوڈنٹ یونین (این ایس یو آئی) کے قومی انچارج کنہیا کمار نے آج کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر راہول گاندھی 15 مئی کو بہار کے دربھنگہ میں طلبائسے بات چیت کریں گے ۔ کمار نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو ’شکشا نیا ئے سمواد‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
جس کے ذریعے کانگریس طلباء کے درمیان جاکر ان کے مسائل کو سمجھے گی اور انہیں وسیع پیمانے پر اجاگر کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کے تحت طلبائکے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے ، جس میں تعلیم کی بدتر صورتحال اور بے روزگاری اہم مسائل ہیں۔