راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 31 اکٹوبر کو شمس آباد میں داخل ہوگی

   


شمس آباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راچا ملا سدیشور راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن کنوینر و کانگریس ترجمان نے بتایا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 31 اکٹوبر کو شاد نگر سے ہوتے ہوئے شمس آباد کے موضع پالماکول میں داخل ہوگی وہاں سے وہ مدن پلی ، شاہ پور سے تونڈ پلی پہنچے گے ۔ 31 اکٹوبر کی رات وہ تونڈپلی میں قیام کریں گے اور یکم نومبر کی صبح 6-30 بجے وہ راہول گاندھی اپنے سفر کا آغاز کریں گے ۔ یکم نومبر کو وہ شمس آباد میونسپل سے گزریں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ وہاں سے وہ راجندر نگر ، بہادر پورہ سے پرانے شہر سے گزرتے ہوئے چارمینار جائیں گے ۔ وہاں سے وہ افضل گنج سے گزرتے ہوئے سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں رات کو قیام کریں گے اور 2 نومبر کی صبح دوبارہ وہ پدیاترا شروع کریں گے ۔ راچا ملاسدیشور نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا سے کانگریس پارٹی کو نئی طاقت مل رہی ہے اور 2023 کے انتخابات میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئے گی ۔ تمام ریاستوں میں کانگریس کو عوام کا ساتھ مل رہا ہے اور کانگریس مضبوط بنتی جارہی ہے ۔۔