ٹھاکرنے کہاکہ بی جے پی ترقی پر یقین رکھتی ہے‘ وہیں کانگریس ”عوام کو جھوٹ کے ذریعہ گمراہ“ کرنے پر کام کررہی ہے۔
ہامیر پور۔مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے کہاکہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ’تکڑے تکڑے گینگ‘ کے ساتھ چل رہی ہے اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کی یاترا میں غیرموجودگی پر سوال بھی کیاہے۔
حامیر پور ایم پی نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیاکہ بی جے پی ہماچل پردیش میں دوبارہ اقتدار میں ائی گی اس کی وجہہ”پچھلے پانچ سالوں میں ڈبل انجن کی حکومت کی جانب سے انجام دئے گئے اچھے کام“ ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہاں پر ٹھاکر نے کہاکہ ”راہول جی تکڑے تکڑے گینگ کے ساتھ یاترا کررہے ہیں‘ جنھوں نے ملک کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔ہوسکتا ہے اسی وجہہ سے پرینکا جی اس میں شامل نہیں ہوئی ہیں یا پھر ہوسکتا ہے ایک بھائی کو بہن کی یاد نہیں ائی ہے۔
کیابھائی بہن میں سب کچھ ٹھیک ہے؟تاہم مذکورہ وزیر نے’تکڑے تکڑے گینگ‘ کون ہے اس پر روشنی نہیں ڈالی ہے۔
کانگریس پرہماچل پردیش کے مفاد میں کبھی کام نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹھاکر نے دعوی کیاہے کہ مذکورہ پارٹی نے ریاست کی ترقی کو روک دیا اور ”کوئی بڑا پراجکٹ نہیں لایاہے“۔
اور کہاکہ بی جے پی نے مجموعی طور پر ہماچل پردیش میں ترقی کو یقینی بنایاہے۔ ٹھاکرنے کہاکہ بی جے پی ترقی پر یقین رکھتی ہے‘ وہیں کانگریس ”عوام کو جھوٹ کے ذریعہ گمراہ“ کرنے پر کام کررہی ہے۔
مجوزہ الیکشن کے لئے پارٹی کانعرہ ”ڈبل انجن کی گاڑی‘ بی جے پی سنگھ پہاڑی“ لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت پر دوبارہ یقین ظاہر کریں گے اور ”ڈبل انجن“ کی ایک حکومت کی تشکیل میں مدد کریں گے۔
بی جے پی ریاست او رمرکز دونوں جگہوں پر اپنی حکومت کے لئے ”ڈبل انجن“ کی اصطلاح کا استعمال کرتی ہے۔