ممبئی۔ نوجوان اسٹار وکٹ کیپر رشبھ پنت ہندوستان کے اہم شارٹ ویڈیو ایپ موج سے جڑنے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس کے بعد کرکٹ کے مداح اب موج ایپ پر پنت سے جڑنے کے لئے تیار ہیں۔ رشبھ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور موج پر اسپورٹس کے مواد کے اضافہ نے اس ایپ کو پنت کے لئے اپنے مداحوں سے جڑنے کا مثالی پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ پنت نے ایک دلچسپ ویڈیو شائع کرتے ہوئے موج ایپ پر اپنی موجودگی کا اعلان کیا۔ پنت نے موج سے جڑنے کے بعد کہا کہ مجھے نئے لوگوں سے جڑنا اور جدید رجحانات اور پاپ ثقافت کے ساتھ رہنا پسند ہے ۔ یہ چیز مجھے اس ایپ پر لے کرآئی ہے ۔ یہ پلیٹ فارم مجھے موج مستی کی دنیا میں لیکر جائے گا۔ میں کچھ منفرد مواد بنانے اور اپنی نجی زندگی کی ایک جھلک دینے کے لئے پرجوش ہوں۔ بطورکرکٹر میں اپنے مداحوں کے لئے یہ سب کچھ کروں گا ۔ میرے مداح کو موج پر میرا ایک انوکھا اور دلچسپ پہلو دیکھنے کو ملے گا جس میں بہت سی کبھی شائع نہ کی جانے والی کہانیاں بھی سامنے آئیں گی۔