رشتوں کے انتخاب میں ہمیشہ سچائی کو پیش کرنے کا مشورہ

   

سیاست اور ملت فنڈکا دو بہ دو پروگرام، مفتی محمد سعادت حسین و دیگر کا خطاب

دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں
٭ سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام این ایس پیالیس فنکشن ہال عنبرپیٹ میں منعقدہ پروگرام میں مختلف محلہ جات میں جو پروگرام رکھے گئے وہ آج 125 ویں پروگرام تک پہنچ گیا۔ اس مسرت میں ڈاکٹر دردانہ کے ہاتھوں کیک کاٹا گیا۔
٭ مقررین نے 125 ویں پروگرام کی کامیابی اور اس کو اقطاع عالم تک پہنچنے کے لئے سیاست اور ملت فنڈ کے نام کے ساتھ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست، جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی دلچسپی کا دخل قرار دیا جن کے بھرپور تعاون سے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں میں آسانیاں پیدا ہوئیں۔
٭ پروگرام کے انعقاد کے بناء آج شہر کے مشاطاؤں کی چکر سے والدین کو نکالا گیا۔ والدین نے کہاکہ مزید یہ پروگرام اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھتا ہی جائے گا۔
٭ پروگرام میں سیاست اور ملت فنڈ کے ساتھ لوبا اور صالحہ ایجوکیشنل سوسائٹی کا بڑا تعاون شامل رہا۔
٭ مولانا مفتی سعادت حسین نے کہاکہ ادارہ سیاست کی خدمات عالمگیر حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ سے یہ دو بہ دو پروگرام دنیا بھر میں مقبول عام ہوچکا۔

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام دو بہ دو ملاقات پروگرام رشتہ ازدواج سے سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں منسلک ہوئے۔ 125 پروگرام کی تکمیل کے موقع پر والینٹرس نے این ایس پیالیس فنکشن ہال عنبرپیٹ میں ڈاکٹر دردانہ نے کیک کاٹ کر مسرت کا اظہار کیا۔ پروگرام میں آئے والدین اور سرپرستوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مولانا مفتی محمد سعادت حسین امام و خطیب مسجد عرفات جنرل سکریٹری صالحہ ایجوکیشنل سوسائٹی نے کہاکہ ادارہ سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام عرصہ دراز سے جو کوشش کی جارہی ہے کہ لڑکے و لڑکی کا رشتہ یہاں طے ہو جس میں کامیابی حاصل ہوئی اور یہ پروگرام بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اختیار کرچکا ہے جس کے لئے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آج والدین اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لئے رشتے کی تلاش میں مشاطاؤں کے ذریعہ شادی کے طے ہونے کے بعد غیرمعمولی فیس ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ رشتوں میں ہمیشہ سچائی کو پیش کیا جائے جس کا اللہ نے حکم دیا کہ جو سچی بات کرے گا تو رب کائنات اُسی کے اعمال کی اصلاح کردے گا اور اُس کی مغفرت بھی فرمائے گا۔ جناب سید تاج الدین صدر لوبا نے والدین کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ شادی میں بے جا اسراف سے پرہیز کریں جب تک اسلام کے اس فریضہ کی ادائیگی میں وقت کی پابندی اور ڈسپلن کو ملحوظ نہیں رکھا جائے گا اُس وقت تک ہم کوئی کام منظم طور پر نہیں کرسکتے۔ جناب محمد جہانگیر سکریٹری سکریٹری لوبا نے کہاکہ سیاست اور ملت فنڈ کے پروگراموں سے رشتوں میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسلکی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اس رشتہ کو پائے تکمیل تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جناب محمد عارف حسین، محمد عابد حسین، محمد اکبر حسین مالکین این ایس پیالیس فنکشن ہال اور دوسرے موجود تھے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہاکہ اسلامی بنیادوں پر لڑکا اور لڑکی کا انتخاب کریں تاکہ شادی آسان انداز سے طے پاسکے۔ اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ رجسٹریشن کاؤنٹرس رکھے گئے، لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کاؤنٹر پر سمیہ، یاسمین، شمیم، کوثر ثناء، کریم، مسکان، فردوس اور غوثیہ موجود تھے۔ جبکہ انجینئرنگ، گریجویشن، ایس ایس سی، انٹر و عالم، ایم بی بی ایس، معذورین و تاخیر سے شادی کاؤنٹرس پر بالترتیب محمد ناظم علی، محمدی، شاہانہ، عامر، عبداللہ بن حازق، تسکین، اشرف، کوثر جہاں، طوبا ، امتیاز ترنم، ثانیہ، شہباز، ڈاکٹر دردانہ، آمنہ خان و دیگر موجود تھے جبکہ سوپروائزنگ کی حیثیت سے فرزانہ، شیخ نظام الدین لئیق ، خالد محی الدین اسد کے علاوہ مقصود، احمد علی، اظہر، محمد نصراللہ خان اور دوسروں نے حصہ لیا۔ سیاست اور ملت فنڈ پروگرام کو فیس بُک، انسٹاگرام اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ ملک و بیرونی ممالک میں نشر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی تھی جس کو ناظرین نے دیکھ کر خوشنودی کا اظہار کیا اور تمام کو مبارکباد دی۔ مولانا مفتی محمد سعادت حسین کی قرأت اور ترجمانی سے دو بہ دو پروگرام کا آغاز ہوا۔ ماسٹر محمد دستگیر نے نعت شریف پیش کی۔ پروگرام کی کامیابی پر کیک کٹائی کے وقت ڈاکٹر دردانہ، امتیاز ترنم، فرزانہ بانو، شیخ نظام الدین لئیق اور جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر پروگرام اور دوسرے موجود تھے۔ جناب محمد عثمان ایڈوکیٹ اسٹیٹ سکریٹری لوبا نے بڑے احسن انداز سے کارروائی چلائی۔ دوران کارروائی انھوں نے سیاست کے زیراہتمام مختلف ملی، تعلیمی، رفاہی کاموں کا تذکرہ بھی کیا۔