ریاستی وزیر صحت ڈی نرسمہا نے عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے واقعہ کا جائزہ لیا
عادل آباد ۔ 22ستمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر صحت مسٹر دامودر راج نرسمہا نے بذریعہ ہیلی کاپٹر عادل آباد کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے مستقر عادل آباد کے RIMS دواخانہ پہنچکر حالات کا جائزہ لیا ، جہاں گزشتہ شب AC پھٹ پڑنے کے بناء پر ایک سنگین واقعہ پیش آیا جس میں برسر موقع ایک شیرخوار بچی جان بحق ہونے کے علاوہ دو معصوم بچوں کی دوران علاج موت واقع ہوگئی ۔ مزید 24 شیرخوار بچے بچیاں زیرعلاج ہیں۔ ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے تمام حالات کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد Rims میں عہدیداروں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے طبی عملہ کو ہدایات دی کہ وہ راحت کاری اور امدادی کاموں پر جنگی پیمانہ پر عمل کریں۔ گزشتہ شب ACپھٹ پڑنے کے بناء پر چلڈرنس وارڈ میں دھواں پھیل چکا تھا ۔ فائیر بریگیڈ عملہ نے پہنچکر حالات پر قابو پالیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر راج رشی شاہ اور ایس پی مسٹر اکھیل مہاجن ، رمس ڈائرکٹر جے سنگھ راتھوڑ فوری رمس دواخانہ پہنچکر راحت اور امدادی کاموں کو ترجیح دیا ۔ جبکہ سابق ریاستی وزیر ضلع عادل آباد بی آر ایس پارٹی صدر مسٹر جوگو رامنا ، عادل آباد اسمبلی انچارج کانگریس قائد مسٹر کندی سرینواس ، صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی بنڈاری انوشا کے علاوہ دیگر قائدین بھی رمس دواخانہ پہنچ کر واقفیت حاصل کی ۔ مسٹر دامودر راج نرسمہا وزیر صحت کے دورہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر پایل شنکر ، کانگریس قائد مسٹر کندری سرینواس ریڈی ، ضلع کلکٹر مسٹر راج رشی شاہ ، ضلع ایس پی مسٹر اکھیل مہاجن بھی موجود تھے ۔