روزگار کے مطالبہ پر عنقریب کلکٹریٹ سرسلہ کا گھیراؤ

   

کانگریس قائد اُمیش راؤ کا انتباہ ، گمبھی راؤ پیٹ میں خانگی لکچررس و ٹیچرس میں اناج کی تقسیم

گمبھی راؤ پیٹ ۔ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ملازمتوں کیلئے تقررات کا مطالبہ کرتے ہوئے عنقریب حلقہ اسمبلی سرسلہ میں نوجوانوں ، خانگی لکچررز اور خانگی ٹیچرس کی جانب سے ایک احتجاجی ریالی نکالی جائے گی جو آخری میں سرسلہ کلکٹریٹ پر احتجاجی دھرنے کے بعد ختم ہوگی ۔ یہ بات کانگریس قائد ( چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے رشتہ کا بھانجہ ) چپٹی اُمیش راؤ نے کہی ۔ وہ آج یہاں مقامی ایک خانگی اسکول میں اپنی جانب سے خانگی ٹیچرس اور خانگی لکچررس کو ضروریہ اشیاء کی تقسیم کے ایک تقریب کو مخاطب کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ ان خانگی لکچرس اور ٹیچرس کا کورونا وبائی وجہ کالج اور اسکول بند ہونے کی وجہ روزگار متاثر ہوچکا تھا جو بے یار و مددگار تھے ۔ اس موقع پر کانگریس قائد چپٹی اُمیش راؤ نے خانگی ملازمین حکومت اور حلقہ سے نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر کی عدم امداد پر کئی سوالات کئے اور شدید تنقید کی ۔ اُمیش راؤ نے حکومت پر انتخابی منشور سے وعدہ خلافی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے بے روزگاری دور کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کو اس نے آج تک پورا نہیں کیا ۔ اُمیش راؤ جو کے سی آر کے رشتہ میں بھانجے ہوتے ہیں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دلاسہ دیا اور ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں وہ ان کی حق دلوانے کیلئے ہمیشہ آگے آگے رہیں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً ریاست سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں ۔ اس موقع پر کانگریس قائد وی ترپوتی ، شیخ صاحب ، مراٹھی راجو ، سرینواس ریڈی ، راج ویر وغیرہ موجود تھے ۔