نئی دہلی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے بموجب روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی شہر والنواکھاکو کئی دنوں طویل بمباری کے بعد ”مکمل تباہ‘’کردیاہے‘ مگر روسی محاصرے کو روکنے کے لئے لڑائی جاری ہے کیونکہ شہریوں نے ماسکوکی حکمرانی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ڈانیسٹک گورنر پاؤ لو کیریلینکو نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں اتوار کے دیر گئی تباہی ہوئی ہے اور یہ بھی کہاکہ وولنوواکھا ”ماسکو کی تباہی مچانے والی جنگ کے بعد“ اب باقی نہیں ہے‘ جس نے قصبے کے باقیات کو”روسی علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں“ میں چھوڑ دیاہے۔
سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو زاورتصویریں دیکھارہی ہیں روسی دستے مکمل بڑی زیڈ نشان والی گاڑیاں مکمل طور پر ملبے میں تبدیل ہوجانے والے شہر میں داخل ہورہی ہیں۔
ڈیلی میل کے بموجب یوکرین کے اہم شہروں کے اندرونی حصوں پر ماسکو کے دستوں کی جانب سے بمباری بدستور جاری ہے اور کہاجارہا ہے کہ انے والے دنوں میں ”کھیل ختم کرنے والے حملوں“ کے ساتھ کیف پر مکمل قبضہ کرلیاجائے گا۔
امریکہ کی ایک خانگی کمپنی کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز خلاء سے لی گئی تصویروں میں جنوبی یوکرین شہر مریپولی میں شہری انفرسٹچکر اور رہائشی عمارتوں کی تباہ کن حالات کو دیکھا گیاہے۔
مغربی حصہ میں سیاہ سمندر کے شہری بندرگاہ میں ماکسر ٹکنالوجیز کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلے دیکھے گئے ہیں جہاں پردرجنور عمارتیں بری طرح مخدوش حالات میں پڑی ہیں