روسی دستوں نے فائرینگ پر لگایا روک‘ یوکرین کے شہرو ں میں کھلی انسانی راہداریاں

,

   

ماسکو۔روسی ڈیفنس منسٹری کے بموجب پیر کے روز ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 10بجے سے روس کے مصلح دستوں نے جنگ بندی کااعلان کیااور یوکرین کے چار شہروں میں انسانی بنیادوں پر راہداریاں کھولی ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے بموجب وزرات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”کیف‘ کھارکھیو‘ سومی او رماریوپول میں تباہ کن صورتحال اور اس کی شدید خرابی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ فرانسیسی صدر ایمونیول میکرون کی روسی صدر ولاد میرپوتن سے ذاتی درخواست پر یہ فیصلہ کیاگیاہے“۔

وزرات کے بموجب یوکرین کے چار شہروں سے انخلاء کے راستوں کی روس نے اشاعت عمل میں لائی ہے او راس کی جانکاری اقوام متحدہ‘ یوروپ میں اشتراک او رسلامتی تنظیم‘ ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کو دی ہے۔

اس نے کہاکہ ماسکو مطالبہ کررہا ہے کہ یوکرینی فریق انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے قیام کے تمام شرائط قائم کرے‘ شہریوں اورغیرملکی شہریوں کے منظم انخلاء کو یقینی بنائے۔

جب سے روس نے یوکرین پر 12دن پہلے خصوصی ملٹری اپریشن کا اعلان کیاہے‘ دونوں فریقین کے مابین پڑوسی ملک بیلاروس میں اس بحران کا کوئی حل نکالنے کے لئے دو دور کی بات ہوئی ہے‘

مگر اس میں پہلے دور کی بات چیت میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی مگر جمعرات کے روز ہوئی دوسرے دور کی بات چیت میں انسانی بنیادوں پر راہداریوں کو کھولنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے