روسی صدرنے وزیر اعظم مودی کی دعوت قبول کرلی‘ پوتن کا عنقریب ہندوستان کا دورہ

   

نئی دہلی : روس۔ یوکرین جنگ کے درمیان صدر ولادیمیر پوٹن ہندوستان آ رہے ہیں۔ روس کے صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ بہت جلد ہندوستان کا دورہ کریں گے۔اس کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ پوٹن کے دورہ ہند کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ اطلاع روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو دی۔روسی وزیر خارجہ لاوروف نے روسی بین الاقوامی امور کونسل (RIAC) کے زیر اہتمام روس اور ہندوستان نئے دو طرفہ ایجنڈے کی طرف کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسی ویڈیو خطاب میں وزیر خارجہ لاوروف نے تصدیق کی کہ پوٹن ہندوستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن کے دورہ ہندوستان کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔روسی میڈیانے وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم ہندکی دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔پیوٹن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔