روس۔یوکرین جنگ کے خاتمہ کیلئے ترکی کی کوششیں قابل تعریف :گوٹیرس

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے روس۔یوکرین جنگ کے باعث سفارتی کوششوں میں ترکی کے کردار کو سراہا ہے۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات اور بحیرہ اسود میں بارودی سرنگوںکی صفائی کی کوششوں پرترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکریٹری جنرل نے اس سلسلے میں ترکی کے کردار کی تعریف کی ہے۔وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اس سے قبل کہا تھا کہ ترکی، اناج سے لدے بحری جہازوں کے جنگ زدہ علاقوں سے انخلا اور یوکرینی سمندروں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے موضوع پر تعاون کرے گا۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایک تجویز یہ ہے کہ وہ ترکی،روس،یوکرین کے ہمراہ ایک چار رکنی رابطہ گروپ کی تشکیل دینے پر غور کر رہا ہے جس کی ہم نے تائید کی ہے۔