روس اوریوکرین امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے

   

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ کیف کی جانب سے غیر جانبداری پر مذاکرات پر رضا مندی کے بعد یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے کچھ حصوں پر متفق ہونے کے قریب ہیں جس کے نتیجے میں دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی ایک بڑی جنگ ختم ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی جانب سے بھی امن مذاکرات کے حوالے سے مثبت اور محتاط بیانات دیے گئے ہیں، اور کہا گیا کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے خواہاں ہیں، لیکن ہتھیار ڈالیں گے نہ ہی روس کی تنبیہ قبول کریں گے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیر بحث مسائل میں شمالی یوکرین کے شہریوں کی سلامتی، یوکرینی فوج ہٹانے اور یوکرین میں روسی زبان بولنے والوں کے حقوق شامل ہیں۔روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اب تک 3 مراحل میں مذاکرات ہوچکے ہیں ۔