روس میں سیلاب کے بعد 400 سے زیادہ افراد اسپتال میں داخل

   

تولون ۔ 6 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے اِرکُتسک میں سیلاب کے بعد 400 سے زیادہ افرادکو اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ 13 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ شہری تحفظ، ایمرجنسی اور قدرتی آفت کے نائب وزیر پاویل باریشیک نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ باریشیک نے کہاکہ بد قسمتی سے 22 افراد کی موت ہو گئی، 410 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، 2165 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیا گیا اور 13 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 33 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ راحت اور بچاؤ کی مہم شروع کی گئی۔ وزیر توانائی کے مطابق تقریباً ایک ہزار افراد بغیر بجلی کے رہ رہے ہیں۔ روس کے نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ علاقے میں بنیادی انفراسٹرکچر دوبارہ قائم کرنے کے لیے تقریباً 8.5 ارب روبلس یعنی 13.33 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی۔