روس نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو جانے کے لئے انسانی بنیادوں پر راہداری کھول دی

,

   

ماسکو۔ روس نے ہفتہ کے روز یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا تاکہ شہریوں کے انخلاء کے لئے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جاسکے۔

روسی وزرات دفاع کے حوالے سے اسپوتنیک نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ”آج 5مارچ ماسکو کے 10بجے دن‘ روس کی جانب خاموشی کے ایک دور کا اعلان کیاجاتا ہے اور مریپول کے علاوہ ولنو اکھا سے شہریوں کے اخراج کے لئے انسانی بنیادوں پر رہداریاں کھولی گئی ہیں“۔

وزرات کے بموجب ر مریپول کے علاوہ ولنو اکھا بشمول فوجی اہمیت کے حامل مریپول شہر کے سے رہائشیوں کے انخلاء کو قابل بنانے کے لئے یہ راہداریاں کھولی جارہی ہیں۔

اسپوتنک نے ٹوئٹ کیاکہ ”روس نے یوکرین میں 06:00جی ایم ٹی سے جنگ بندی کا اعلان کیاہے تاکہ شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر راہداریاں کھولی جاسکیں“۔

ہفتہ کے روز منظرعام پر آنے والے ایک میڈیارپورٹ کے بموجب مریپول میئر وادیام بوائی چینکو نے کہاکہ مذکورہ روسی دستوں نے یوکرین کے بندرگاہ شہر مریپول کو بند کردیاہے۔

ماسکو کی جانب سے یوکرین سے علیحدگی اختیار کرنے کے خواہش مند علاقوں ڈانیٹسک اور لوہانسک کو ایک خود مختار علاقہ تسلیم کرنے کے تین دنوں بعد روسی دستوں نے24فبروری کو یورکین میں ملٹری اپریشن کی شروعات کی تھی۔

کیف کے ایک مذاکرات کار نے کہاکہ درایں اثناء یوکرین یوکرین نے روسی عہدیداروں کے ساتھ تیسرے دور کی بات چیت شروع کرنے کا منصوبہ کیاہے تاکہ ماسکو کی جانب سے اس ہفتہ شروع کئے گئے حملوں سے پیدا ہونے والی لڑائی کوختم کیاجاسکے۔