روس کا شمار رقبہ کے اعتبار سے دنیا کے بڑے ممالک میں

   

17 ملین کیلو میٹر پر محیط ،امریکہ ،کینیڈا اور ہندوستان ٹاپ 10 ممالک میں شامل
حیدرآباد۔9۔ستمبر (سیاست نیوز) کسی بھی ملک کی آبادی اور رقبہ کے اعتبار سے اس کے استحکام کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ممالک کا رقبہ جس قدر زائد ہوگا ، اسی قدر ترقی کے مواقع دور دراز علاقوں تک دستیاب رہیں گے۔ دنیا کے 10 ایسے ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جو رقبہ کے اعتبار سے بڑے اور وسیع ممالک میں شمار کئے جاتے ہیں۔ رقبہ اور وسعت کے اعتبار سے روس دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جو 17.08 ملین کیلو میٹر پر محیط ہے۔ کینیڈا اور امریکہ رقبہ کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے اور دونوں ممالک کا رقبہ تقریباً 10 ملین کیلو میٹر درج کیا گیا ہے۔ چین ، برازیل اور آسٹریلیا کا شمار بھی زائد رقبہ کے اعتبار سے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔ ہندوستان رقبہ کے اعتبار سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے جو 3.29 ملین کیلو میٹر پر محیط ہے۔ رقبہ کے تعین کے سلسلہ میں اراضی اور تالابوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ جغرافیائی اعتبار سے دنیا کے بڑے ممالک میں قازقستان ، ارجنٹینا اور الجیریا بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر ممالک نہ صرف رقبہ کے اعتبار سے بڑے ہیں بلکہ وہ ہمہ جہتی ترقی کے اعتبار سے بھی دیگر ممالک سے آگے ہیں۔ ہندوستان میں شہری علاقوں کے مساوی دیہی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ روڈ اور ریلوے نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے عوام تک بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔1/k/m/b