ماسکو: روس کی یوکرین پر مسلط کی جانے والی جنگ چوتھے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ 24 فروری کو شروع ہونے والی اس لڑائی کا مرکز اب یوکرین کا مشرقی علاقہ ڈونباس ہے۔ یوکرینی صدراتی دفتر کے مطابق ڈونباس میں ہونے والی یہ لڑائی اب ایک خوفناک عروج کی طرف بڑھ رہی ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں یورپ اور امریکہ نے ماسکو پر سخت پابندیاں کر رکھی ہیں۔ اس جنگ نے دنیا بھر میں توانائی اور خوراک کے بحران کے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران اس جنگ کے سبب یوکرین میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔