روس کے بڑے ایئرپورٹ کے بعض ٹرمنلس بند

   

ماسکو : روس کے سب سے بڑے ائیر پورٹ شیریمیتیوو کے بعض ٹرمینلوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور نئے سرمایہ کاری منصوبوں کو روک دیا گیا ہے۔شیریمیتیوو ائیر پورٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندیوں کے نتیجے میں مسافروں کی ٹریفک میں کمی آ گئی ہے جس کی وجہ سے ‘ای’ اور ‘ڈی’ ٹرمینلوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ کے تیسرے رن وے کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور یہ تدابیر مسافروں کی تعداد میں بحالی تک نافذ العمل رہیں گی۔واضح رہے کہ پابندیوں کی وجہ سے یورپی یونین اور امریکہ نے روسی طیاروں کے لئے فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور روس نے بھی اس سے مشابہہ پابندیوں کے فیصلے کو نافذالعمل کر دیا تھا۔روس میں بعض فضائی اور ٹوئر کمپنیوں نے، مغربی کمپنیوں کے روسی طیاروں پر قبضے کے خطرے کی وجہ سے، بین الاقوامی پروازوں کو بند کر دیا تھا۔