حیدرآباد۔18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جنرل رامچندر راؤ نے دہلی میں سنٹرل الیکشن کمیشن کے رکن انوپ چندر پانڈے سے ملاقات کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کو انتخابی نشان روڈ رولر مختص کر نے پر اعتراض کیا اور اسے فہرست سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔