ممبئی، یکم جولائی (یو این آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر چوان کو مہاراشٹر کے نئے ریاستی صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور وہ منگل کو مرکزی وزیر نتن گڈکری اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں چارج سنبھالیں گے ۔ چوان سبکدوش ہونے والے صدر چندر شیکھر باونکولے کی جگہ لیں گے ۔ مرکز کی بی جے پی نے مرکزی وزیر کرن رجیجو کو نئے ریاستی صدر کے انتخاب کے لیے بھیجا تھا۔ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کی موجودگی میں ریاستی دفتر میں یہ عمل مکمل ہوا۔ چوان نے کونکن خطہ میں بی جے پی کی توسیع میں اہم روک ادا کیا ہے ۔ وہ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ورکنگ صدر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ چوان ڈومبی ولی حلقہ سے چوتھی بار اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل دیویندر فڑنویس کی پہلی کابینہ میں وزیر مملکت اور ایکناتھ شندے حکومت میں کابینی وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن تھے ۔