رپورٹ کے بمو جب‘ حکومتوں کا اکثر یہ ماننا ہوتا ہے کہ انٹرنٹ کی بندش سے بدامنی پر قابو پایاجاسکتا ہے‘ غلط معلومات کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے‘ یاسائبرسکیورٹی کے خطرات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیاجاسکتا ہے۔
نئی دہلی۔ جمعرات کے روز شائع ایک رپورٹ کا دیکھایاگیاہے کہ‘ حال ہی میں منی پور او رپنجاب میں انٹرنٹ بندش کے سبب ایک اندازے کے مطابق ہندوستانی معیشت کو 1.9بلین ڈالر کا‘ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 118ملین ڈالر اور 21,268ملازمتوں کا نقصان ہوا ہے۔
نٹ لاس کیلکولیٹر ر کے بموجب مذکورہ انٹرنٹ سوسائمی میں غیر منافع بخش تنظیم کے ایک نئے ٹول کے مطابق مفاد عامہ میں انٹرنٹ بندش پر ہندوستان کا استعمال اس سال ہندوستان میں 16فیصد بندش کے خطرات کو اجاگر کرتا ہے‘ جو 2023میں دنیامیں سب سے زیادہ ہے۔
انٹرنٹ سوسائٹی کے پلس پلیٹ فارم میزبانی کرنے والا یہ ٹول دنیا بھر میں انٹرنٹ کی بندش کے معاشی اثرات کی پیمائش کرتا ہے
عالمی سطح پر2022میں انٹرنٹ پر بندش ایک ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی‘ دنیا بھر کی حکومتوں نے شہری بدامنی‘ اسکول کے امتحانات او رانتخابات کے دوران انٹرنٹ تک رسائی او رخدمات کومحدود کرنے کا حکم دیا‘ جس کے نتیجے میں بڑے معاشی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
دی انٹرنٹ سوسائٹی کے صدر او رسی ای و انڈریو سولین نے کہاکہ ”انٹرنٹ کی بندش میں عالمی سطح پر اضافہ ظاہرکرتاہے کہ حکومتیں عالمی انٹرنٹ کی کھلی‘ قابل رسائی‘ اور محفوظ نوعیت کوکمزور کرنے کے منفی نتائج کو نظر اندازکرتی رہتی ہے“۔
رپورٹ کے بمو جب‘ حکومتوں کا اکثر یہ ماننا ہوتا ہے کہ انٹرنٹ کی بندش سے بدامنی پر قابو پایاجاسکتا ہے‘ غلط معلومات کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے‘ یاسائبرسکیورٹی کے خطرات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیاجاسکتا ہے۔تاہم شٹ ڈاؤن اقتصادی سرگرمیوں کے لئے انتہائی خلل ڈالتے ہیں۔
یہ ای کامرس کو روکتے ہیں‘ وقت کے لحاظ سے حساس لین دین میں نقصانات پیدا کرتے ہیں‘ بے روزگاری میں اضافہ کرتے ہیں‘ کاروباری صارفین کے رابطے میں خلل ڈالتے ہیں‘ او رکمپنیو ں کے لئے مالی اور شہرت خطرات پیدا کرتے ہیں۔
مذکورہ رپورٹ میں اشارہ کیا”اس سے ملک کی ترقی کو بھی نقصان پہنچتا ہے کیونکہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انٹرنٹ کو اپنانے سے مجموعی گھریلوپیدوار(جی ڈی پی)پر مثبت اثر پڑتا ہے“۔