رہائشی اور تجارتی شعبہ جات میں ایل پی جی توانائی اہم ذریعہ

   

ایل پی جی کے استعمال میں چین سرفہرست، ہندوستان کو تیسرا مقام
حیدرآباد ۔8 ۔ جولائی (سیاست نیوز) عالمی سطح پر ایل پی جی کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔ پیٹرو کمیکلس پروڈکٹس اور گھریلو و صنعتی اغراض کے لئے گیس کے بڑھتے استعمال نے ایل پی جی انڈسٹری کی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی کے استعمال میں 8 ممالک کی نشاندہی کی گئی جہاں گھریلو ، کمرشیل اور صنعتی شعبہ میں ایل پی جی توانائی کے اہم ذریعہ کے طورپر استعمال کی جاتی ہے۔ سروے کے مطابق چین ایل پی جی کے استعمال میں سرفہرست ہے جہاں روزانہ 2457 ہزار بیارل کا روزانہ استعمال ہوتا ہے۔ امریکہ 1338 ہزار بیارل کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں روزانہ 896 ہزار بیارل ایل پی جی کا استعمال ہوتا ہے۔ روس ، سعودی عرب، جاپان ، ساؤتھ کوریا اور میکسیکو بھی ایل پی جی کے زائد صارفین کی فہرست میں ہیں۔ سروے میں 8 ممالک کو عالمی سطح پر ایل پی جی کے استعمال کے معاملہ میں لیڈرس کا درجہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی تنازعہ کے سبب آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کے جہازوں کی روانگی میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی ممالک میں پٹرولیم اور گیس کا بحران پیدا ہوا۔1/ka/b