ریاستی وزراء دیاکر راؤ اور سرینواس یادو کی منوگوڑ میں انتخابی مہم

   


80 سے زائد عوامی نمائندے متحرک ، انتخابی مہم میں شدت
حیدرآباد ۔13 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس نے منوگوڑ ضمنی چناؤ کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے ریاستی وزراء اور ارکان اسمبلی کو منڈلوں کے انچارجس کے طور پر روانہ کیا ہے۔ کئی ریاستی وزراء مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء کے علاوہ 80 ارکان اسمبلی اور کونسل کو انتخابی مہم کی ذمہ داری دی ہے۔ حلقہ کے انچارج کے طور پر وزیر برقی جگدیش ریڈی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ اور وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے آج منوگوڑ کے کئی علاقوں میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس کی کامیابی علاقہ میں ترقی کی ضمانت ہوگی۔ عوام کی بھلائی کیلئے حکومت کی اسکیمات پر موثر انداز میں عمل آوری کی جائے گی ۔ دیاکر راؤ نے رائے دہندوں سے آسرا پنشن اور دیگر اسکیمات کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے کہا کہ مشن بھگیرتا کے تحت ہر گھر کو نل کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راج گوپال نے شخصی فائدہ کیلئے عوام پر ضمنی چناؤ کو مسلط کیا ہے ، لہذا رائے دہندوں کو انہیں سبق سکھانا چاہئے ۔ وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کو یقینی قرار دیا اور کہا کہ کومٹ ریڈی برادرس نے علاقہ کی ترقی اور عوام کی بھلائی پر کبھی بھی توجہ نہیں دی ۔ ر