ریاستی وزیر وی سری ہری کی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات

   

حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیر وی سری ہری نے گاندھی بھون پہنچ کر صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی۔ وی سری ہری اور دیگر دو وزراء کو حالیہ کابینی توسیع میں شامل کیا گیا ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے ریاستی وزیر کو تہنیت پیش کی اور عوام کی بہتر خدمت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سری ہری کی کابینہ میں شمولیت پر پسماندہ طبقات میں خوشی کی لہر ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ سماجی انصاف کے تحت کانگریس پارٹی نے کابینہ میں ایس سی اور بی سی طبقات کی نمائندگی میں اضافہ کیا ہے۔ ایس ٹی طبقہ کو اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شامل کئے گے وزراء اپنے الاٹ کردہ محکمہ جات کے ساتھ انصاف کریں گے۔ 1