ریاست میں 392 کیلو میٹر آوٹر رنگ ریل پراجکٹ کی منظوری

   

28 اسٹیشنس کے ساتھ الاٹمنٹ کو قطعیت۔ 12,070 کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ
حیدرآباد ۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) ملک کا پہلا باوقار ’’آوٹر رنگ ریل‘‘ پراجکٹ کے فائنل الاٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 392 کیلو میٹر طویل یہ پراجکٹ ہے۔ ریاست کے 8 اضلاع 14 منڈلوں کو جوڑنے والے اس پراجکٹ کو ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ اس روٹ پر 26 نئے ریلوے اسٹیشن قائم ہوں گے۔ پراجکٹ کے جملہ اخراجات 12,070 کروڑ ہونگے۔ اضلاع میدک، سنگاریڈی، وقارآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، نلگنڈہ، یادادری، بھونگیر اور سدی پیٹ کے حدود رنگ ریل کے روٹ میں شامل ہوں گے۔ آلیر، ولی گنڈہ، گلاگوڈا، مسائی پیٹ، گجویل سے براہ راست آوٹر رنگ ریل الاٹمنٹ کو قطعیت دی گئی ہے۔ دو سال قبل محکمہ ریلوے نے قطعی سروے کی منطوری تب آوٹر رنگ ریل کا مجوزہ روٹ 508 کلو میٹر تھا۔ فائنل سروے میں ساوتھ ریلوے حکام نے اس پراجکٹ کیلئے تین تجاویز تیار کی تھی۔ پہلی تجویز 508.45 کلو میٹر، دوسری 511.51 کیلو میٹر، تیسری 392.02 کلو میٹر تھی۔ ان تینوں تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشوی اور ریاست کی نمائندگی کرنے والے مرکزی وزیرسیاحت و کانکنی جی کشن ریڈی نے تجویز پیش کی کہ پہلی دو تجاویز علاقائی رنگ روڈ (RRR) سے دور ہوں گی۔ تیسری تجویز پر غور کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اس الاٹمنٹ کو حتمی شکل دی ہے۔ 508 کلو میٹر راستے کے مقابلے فی الحال حتمی شکل دیئے گئے الاٹمنٹ سے فاصلہ کم ہوگا اور زیادہ ترقی کے موقع والے علاقوں کے قریب ہوگا۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے 392 کلو میٹر کے رنگ ریل پراجکٹ کا (ڈی پی آر) ریلوے بورڈ کو روانہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ حیدرآباد کے اطراف 361 کلو میٹر تک ریجنل رنگ روڈ تعمیر ہوگی ۔ اسکے 3 تا 5 کلو میٹر کی دوری سے آوٹر رنگ ریل کے الاٹمنٹ کو قطعیت دی گئی ہے۔ دو مقامات پر یہ دوری 11 کلو میٹر رہے گی۔ آوٹر رنگ ریل پراجکٹ میں 6 مقامات پر ریل اوور ریل (ROR) پل تعمیر کئے جائیں گے۔ نئی لائن کی بلندی پر فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ موسائی پیٹ، گلاگوڈا، بورگل، ولی گنڈہ، ونگاپلی، گجویل کو ROR علاقوں کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔2