ریزرو سیٹوں پر ڈویژن سطح پر ’سروو سماج‘ کے تعاون کی ضرورت:مایاوتی

   

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دانشور طبقہ سمیلن کے انعقاد کے بعد اپنے روایتی ووٹ بینک کو اپنی جانب مائل کرنے کے مقصد کے تحت بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے بدھ سے ریزرو سیٹوں پر شروع ہورہے پارٹی کے ڈویژنل سطح کے سمیلن میں سرو وسماج سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔مایاوتی نے ٹوئٹ کر کے لکھا‘ میری ہدایت پر یوپی کے سبھی اضلاع میں دانشور طبقہ کے سیکورٹی ، احترام و ترقی کے سلسلے میں سیمینارس کے انعقاد کے بعد اب بی ایس پی کے جنرل سکریٹری و راجیہ سبھا رکن ایس سی مشرا کے ذریعہ یوپی کی ریزرو سیٹوں پر سروسماج کا ڈویژنل سطح کے سمیلن کا آج آغاز ہوا۔ سبھی سے مکمل تعاون کی اپیل ہے ۔انہوں نے کہا‘ اسی ضمن میں آج مغربی یوپی کے سہارنپور ڈویژن سے شروع ہوکر پورے یوپی میں ہونے والے اس پروگرام کا مقصد ‘سروجن ہتائے سرو جن سکھائے ’ کی پالیسیوں پر مبنی حکومت بنانے کے لئے ریزرو سیٹوں پر ڈویژن سطح کی ریلی کے ذریعہ سروسماج کو بھائی چارے کے بنیاد پر جوڑنا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی نے اس سے پہلے اعلی سماج سمیلن کا انعقاد کیا تھا۔ برہمن اور دیگر طبقات کو پارٹی سے جوڑنے کے لئے منعقد کئے گئے ان سمیلنوں کی صدارت بھی بی ایس پی جنرل سکریٹر ستیش چندر مشرا نے کی تھی۔